الیکشن کی رات پتہ چلا کہ مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں سلیکٹرز سے ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کی رات پتہ چلا کہ مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں سلیکٹرز سے ہے۔فائل فوٹو

سندھ اور بلوچستان کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔اختر مینگل

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پرگڑھی خدا بچش لاڑکانہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے قربانی دی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کےتحت اپنے سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدم تشدد کی بات لیکن ہم پرہمیشہ تشدد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں خیال تھا کہ ہمارامقابلہ سیاسی جماعتوں سے ہے لیکن الیکشن کی رات پتہ چلا کہ مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں سلیکٹرز سے ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے خلاف بھی اب سازشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان بچانا ہے یا عمران خان کو۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کرچکے ہیں کہ چاروں صوبوں کو بچانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سرداراختر مینگل نے  بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی پرمنعقدہ جلسہ عام سے سندھی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے قربان دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے اور تمام صوبوں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔