کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاﺅنٹس میں کیا ہوتا ہے۔فائل فوٹو
کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاﺅنٹس میں کیا ہوتا ہے۔فائل فوٹو

یہ تو 7 کروڑکی خوردبرد ہے،7 ارب بھی ادھرادھر ہو جاتے ہیں۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ تعلیم میں 7 کروڑ سے زائد کی کرپشن کیس میں سینئراکاﺅنٹنٹ ٹھٹھہ کی برطرفی کیخلاف درخواست مسترد کردی گئی۔

کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سینئراکاﺅنٹنٹ ٹھٹھہ کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس قاضی محمد امین احمد نے کی ،درخواست میں کہاگیاہے کہ نوکری سے جبری برطرفی کے فیصلے کوکالعدم قراردیا جائے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاﺅنٹس میں کیا ہوتا ہے، یہ تو 7 کروڑکی خوردبرد ہے ،7 ارب ادھر ادھر ہو جاتے ہیں ،آپ کہتے ہیں کہ انسانی غلطی ہے مگر7 کروڑ ادھر ادھر ہو گئے۔

وکیل عرفان احمد شیخ نے کہاکہ میراموکل ٹھٹھہ محکمہ تعلیم میں سینئر اکاﺅنٹنٹ تھا،جس آئی ڈی سے رقم منتقل ہوئی وہ سب کے استعمال میں تھی ، انکوائری میں حقائق کونظرانداز کیاگیا ،عدالت نے سینئراکاﺅنٹنٹ ٹھٹھہ کی برطرفی کیخلاف درخواست مسترد کردی گئی۔