ایسوسی ایشن کی جانب سے آپ کو جو بھی ہدایت ملے اس پرعمل کریں۔فائل فوٹو
ایسوسی ایشن کی جانب سے آپ کو جو بھی ہدایت ملے اس پرعمل کریں۔فائل فوٹو

ٹرک اڈے کے مسائل حل کرنے کیلیے ٹیم کو متحرک کردیا۔ملک شبر خان

کراچی۔سندھ گڈز ٹرک ٹریلرز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شبر خان کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئر نائب صدرعبدالرحیم شاہ،نائب صدر حمید بلوچ،جنرل سیکریٹری اعظم بٹ،جوائنٹ سیکریٹری راشد بدھانی،ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین امین بلوچ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

صدر ملک شبر خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم ٹرک اڈے کی سیاست ایک خطرناک موڑ پرآ چکی ہے،سب ممبران کو متحرک ہونا ہو گا اوراپنے اطراف میں گہری نظر رکھنا ہوگی کیونکہ ٹرک اسٹینڈ کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،مسائل کے حل کیلیے بھر پورکردارادا کریں۔

صدرنے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے آپ کو جو بھی ہدایت ملے اس پرعمل کریں، روزانہ کی بنیاد پرجنرل سیکریٹری کو رپورٹ کریں، اس طرح مسائل میں کمی آئے گی اور ٹرک اسٹینڈ کے حالت بھتر ہو گی۔