شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

یہ ضیاکے مالشیے اور پالشیے ہیں اس کا نام کیوں نہیں لیتے ۔شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، پی ڈی ایم لانگ مارچ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ کل بلاول وزیراعظم کا مراد علی شاہ نے نعرے لگایا،آپ نے انڈر19 کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں ،کل انہوں نے کہاوہاں جائیں گے مرتضیٰ جاوید عباسی استعفیٰ پھینک دینگے،اچھی بات ہے یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سب لوگوں کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب سے ہے،ان کی لڑائی یہی ہے کہ کیسز ختم کردیں ،زرداری وہ سیاستدان ہے جس نے جیل کازیادہ وقت ہسپتال میں گزرا ،آصف زرداری نے کرمنالوجی میںپی ایچ ڈی کررکھی ہے،آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی ہے،آصف زررداری کو پتہ ہے جیل کے اثرات سے بچنے کیلیے کیاکرنا ہوتا ہے،ان کی لڑائی ہے کہ منظورپاپڑوالا اور باقی کیسز بھول جاﺅ۔

انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کی اپنی پارٹی کے اندر لے دے ہو رہی ہے ،تابعداری انہوں نے ضیا کی اور بوٹ بھی پالش کیے،یہ ضیاکے مالشیے اور پالشیے ہیں اس کا نام کیوں نہیں لیتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج عظیم ہے وہ سیاست میںنہ تھی ہے اورنہ آئے گی ،فوج جمہوریت کیساتھ تھی ہے اور رہے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 سال تک انہوں نے 8 نمبرکاریگ مال لگاکر خاموشی اختیار کی تھی،انہوں نے قوم کے 20 سال ضائع کئے ،دوسال تک ان کو چپ سائیں نے کاٹاہوا تھادو سال ان کا خیال تھا کوئی چیز نکل جائے گی، جب کوئی چیز نہیں ملی تو یہ بھائی بھی بن گئے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے این آر ونہیں،عمران خان کانعرہ ہے نیب بھی نہیں ختم ہوگا۔