اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رہنما ن لیگ
اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رہنما ن لیگ

خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف پارٹی کےمشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس سےنکلنےکےفوری بعد خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔
مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ آپ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں۔ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں یا نتائج کیلئے تیار ہوجائیں۔خواجہ آصف نے انہیں کہا آپ نے جو کرنا ہے کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔ پوری قوم کی نظریں اب عدلیہ پر ہیں، ہمیں انصاف کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ جیل میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 160 میں سے 159 استعفے آچکے ہیں۔ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،ہم نے ظلم کا مقابلہ کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ یہ جو کچھ بھی کررہے ہیں اس پر پی ڈی ایم اور ہماری پارٹی ر دعمل دے گی۔ جب تک بلاول یا پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آتا ردعمل نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف بیان بازی نہیں کریں گے اور مزیدظلم برداشت نہیں کریں گے۔ اس دفعہ بیان بازی سے کام نہیں چلے گا، فیصلہ ہوگا اور اس پر عمل بھی ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سے ان لوگوں کو سامنےلایا گیا ہے جن کو کوئی نہیں جانتا ہے۔ یہ ان کا خوف ہے جو ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔