احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

ڈیفنس میں پانی کی قلت۔ایک میجر واٹر بورڈ کے اسٹاف کو بند کردے گا۔ چیف جسٹس

کراچی۔ ڈیفنس ہائونگ اتھارٹی میں پانی کی قلت کے معاملے پر سپریم کورٹ نے واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر میکنزم بنانے کاحکم دیتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ پانی نہیں ملے گا تو ایک میجر جاکر واٹر بورڈ کے اسٹاف کو بند کردے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں ڈی ایچ اے میں پانی کی قلت کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ کنٹونمنٹ میں پانی کاکیا مسئلہ ہے؟، پانی نہیں ملے گا تو ایک میجر جاکر واٹر بورڈ کے سٹاف کو بند کردے گا،سی بی سی حکام نے کہاکہ واٹر بورڈ سے ہمیں مطلوبہ مقدار میں پانی نہیں مل رہا۔

چیف جسٹس  سپریم کورٹ نے کہاکہ ڈی ایچ اے میں 2 لائنیں ہیں ،ایک میں پانی ہے دوسرے میں نہیں ،جن کو دینا ہے ضرورت سے کہیں زیادہ دیتے ہیں ،آپ کوپانی دینا ہے تو سب کو دیں، ہمارے گھروں میں توٹینکرآجاتا ہے جن کے گھروں می ںٹینکربھی نہیں ان کاکیا ہوگا،سب کو پانی ملنا چاہیے صرف ہمیں نہیں ۔عدالت نے واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر میکنزم بنانے کاحکم دیتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔