جج نے سماعت مسترد کرتے ہوئے خاتون کو احمقوں کی جنت میں رہنے والی قرار دیدیا۔فائل فوٹو
 جج نے سماعت مسترد کرتے ہوئے خاتون کو احمقوں کی جنت میں رہنے والی قرار دیدیا۔فائل فوٹو

شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیارکرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اوراہلیہ میگھن مارکل کا پہلا پوڈ کاسٹ شو جاری کردیا گیا۔

شاہی جوڑی نےرواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طورپرعلیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں آمدنی کا کوئی مناسب ذریعہ درکار تھا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی جوڑے کا پہلا پوڈ کاسٹ شو29 دسمبرکومیوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ریلیزکیا ہے، 34 منٹ دورانیے کے شو میں ہیری اورمیگھن کے بیٹے آرچی کے علاوہ نئے سال کے حوالے سے معروف موسیقارایلٹن جان، ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم کے خصوصی پیغامات بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل دسمبر کے وسط میں اسپاٹی فائے نے تصدیق کی تھی کہ سال 2020 کے اختتام سے قبل ہیری اور میگھن کا پوڈ کاسٹ شو ریلیز کیاجائے گا۔ امکان ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی سے ہیری اور میگھن باقاعدہ طور پرشوزکرتے رہیں گے۔

اس سے قبل ستمبر 2020 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیری اور میگھن نے اپنی پروڈکشن کمپنی تشکیل دیتے ہوئے آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہےجس کے تحت دونوں نیٹ فلکس کیلیے دستاویزی فلمیں اورسیریز، فیچر فلمیں، سکرپٹ شوز اور بچوں کیلیے پروگرامز بنائیں گے، تاہم اس کی مدت اور دیگر شرائط سامنے نہیں آئیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق عین ممکن ہے کہ ہیری اور میگھن خود بھی کیمرے کے سامنے آئیں تاہم اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ میگھن پھر سے اداکاری کا آغاز کریں، ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ممکنہ طور پریہ جوڑی ایسے امور اور موضوعات کو اجاگر کرے گی جو ان کیلیے اہم ہوں گے۔