وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر
وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر

بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بے بنیاد اورمن گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی۔
بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفیئر سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرا مخدوم شاہ محمود قریشی، سینیٹر شبلی فراز، شیخ رشید احمد اور مراد سعید سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سےغلط معلومات دینے اورمنفی پراپیگنڈے کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ بے بنیاد اورمنفی پراپیگنڈے کا مقصد نہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشار بھی پھیلانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات سے توجہ ہٹانے کے لیے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ بے بنیاد اورمن گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے واضح ہدایات دیں کہ بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ عوام اورعالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے۔