کمپنی گیس کی فراہمی بحال کرنے کا دعویٰ کرتی ہے مگر عمل نہیں کرتی۔فائل فوٹو
کمپنی گیس کی فراہمی بحال کرنے کا دعویٰ کرتی ہے مگر عمل نہیں کرتی۔فائل فوٹو

راولپنڈی میں گیس پائپ لائن میں پانی آنے لگا

ملک میں گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے جب کہ راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں لائن میں گیس کے بجائے پانی آنے لگا ۔
مختلف شہروں میں کہیں گیس بالکل غائب تو کہیں گیس پریشر میں کمی جس کی وجہ سے سردی میں شہریوں کا امتحان بڑھ گیا ہے۔
سندھ میں 3 دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کردیے گئے ہیں اور اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تا حکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔
ادھر پشاور میں بھی سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے روک دی گئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کے لیےگھر میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے اور وہ ہوٹل سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔
صدر سائیٹ ایسوسی ایشن کراچی عبدالہادی کا کہنا ہے کہ گیس مل نہیں رہی، ایکسپورٹ آرڈرز کیسے پورے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں حالات زیادہ خراب ہوں گے، آر ایل این جی سپلائی شیڈول تاحال نہیں دیا گیا،صنعتکار گیس انتظام سے پریشان ہیں، ایس ایس جی سی کا شارٹ فال 200 ایم ایم سی ہے، آر ایل این جی جہاز تاخیر سے پہنچ رہے ہیں، جو جہاز دسمبر میں آنے تھے وہ جنوری میں آرہے ہیں۔