تمام ممالک اپنے کھلاڑیوں اور شہریوں کو بھارت سے نکلنے کی ہدایت دے رہے ہیں، جتنا جلد ممکن ہو آئی سی سی کو ورلڈکپ یو اے منتقل کر دینا چاہیے، سابق کرکٹر
تمام ممالک اپنے کھلاڑیوں اور شہریوں کو بھارت سے نکلنے کی ہدایت دے رہے ہیں، جتنا جلد ممکن ہو آئی سی سی کو ورلڈکپ یو اے منتقل کر دینا چاہیے، سابق کرکٹر

جلد یہ وقت بھی آسکتا ہےکہ ہم افغانستان سے نیچے چلے جائیں، عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم کےکھیلنے اور دونوں اننگز میں رنز کرنے سے پاکستان ٹیم کا چانس بن سکتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ کرائسٹ چرچ میں پچ تیز ہوئی تو بھی پاکستان کا میچ جیتنے کا چانس ہوسکتا ہے، لیکن اچھی اور تیز پچ ہوئی تو پاکستان ٹیم کا کوئی چانس نہیں ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ سمجھ سے باہر ہے کہ ہمارے لیے پچ مشکل کیوں ہو جاتی ہے، جب بولنگ کرتے ہیں تو لگتا کہ وہ ہم سے آؤٹ نہیں ہوں گے اور جب پاکستان ٹیم جب بیٹنگ کر رہی ہوتی ہے تو محسوس ہوتا ہے اس سے مشکل پچ کوئی نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ نچلی سطح پرکوئی کام نہیں ہو رہا ہے، جلد یہ وقت بھی آسکتا ہے کہ ہم افغانستان سے بھی نیچے چلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔