رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو
رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو

بابر اعظم کا مکمل فٹ ہونے کا آخری وقت تک انتظار کریں گے، ٹیم مینجمنٹ

قوی ٹیم کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بابر اعظم کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم کو میچ کھلانے کے لیے ان کے مکمل فٹ ہونے کا انتظار آخری وقت تک کیا جائے گا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق جلد بازی میں بابر اعظم کو کھلا کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں، بابر اعظم کی ہاتھ کی تکلیف کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق اس دوران کرائسٹ چرچ کے ٹریننگ سیشنز میں بابر اعظم کے ہاتھ کی تکلیف کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی ٹیم کی انتظامیہ کے مطابق بابر اعظم نے نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس شروع کردی ہے، تاہم ابھی انہوں نے فاسٹ بولرز کو کھیلنا شروع نہیں کیا۔
مینجمنٹ کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ بابر اعظم کو جلد بازی میں کھلاکر کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا، ٹی 20 سیریز سے قبل قومی کپتان کا دائیں ہاتھ کے انگوٹھا فریکچر ہوا تھا۔
ٹی ٹونٹی سیریز اور پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم کی کل ماونٹ منگنوئی سے کرائسٹ چرچ کے لیے روانگی شیڈول ہے، جہاں پاکستان ٹیم یکم اور دو جنوری کو ٹریننگ کرے گی۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔