خواجہ آصف نے کہاکہ بال سفید ہوگئے اب  ایسا نہیں کر سکتا۔فائل فوٹو
خواجہ آصف نے کہاکہ بال سفید ہوگئے اب  ایسا نہیں کر سکتا۔فائل فوٹو

مجھے،خواجہ آصف اورایک اور رہنما کو پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہاہے کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا،یہ وقت گزرجائے گا،ان کے منہ کالے،ہم سرخرو ہونگے،خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کی وارننگ دی گئی تھی لیکن انہوں نے نہیں چھوڑی،خواجہ آصف نے کہاکہ بال سفید ہوگئے اب  ایسا نہیں کر سکتا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ ایک ماہ پہلے یہ وارننگ آئی خواجہ آصف نے قیادت کو آگاہ کردیاتھا، خواجہ آصف نے ان کو کہا تھاکہ زندگی کی تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب پارٹی نہیں چھوڑ سکتا اور نہ ہی فارورڈ بلاک بنا سکتا ہوں، وقت آنے پر خواجہ آصف خود ہی بتا دیں گے جماعت چھوڑنے کا کس نے کہا۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کے علاوہ مجھے اورایک اور شخص کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا، اس شخص کو جانتا ہوں, وقت آنے پر دبائو ڈالنے والوں کا نام سامنے لایا جائے گا،اس پر لیڈر شپ کو آگاہ کیا۔

شیخ رشید کے پاسپورٹ سے متعلق بیان پرایازصادق نے کہاکہ خداکاواسطہ ہے،آپ لوگ شیخ رشید کو سنجیدہ لیتے ہیں ؟،شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایاہے اس کی عقل کوبھی سلام ہے ۔