پمز اسپتال اسلام آباد کے ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ فائل فوٹو
پمز اسپتال اسلام آباد کے ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ فائل فوٹو

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مارچ ڈی چوک پہنچ گیا

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا جواب ڈی چوک پر پہنچ گیا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز ہسپتال سے ڈی چوک کی جانب مارچ شروع کردیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے قائدین، پیرا میڈیکس اور نرسز ایسوسی ایشنز شریک ہیں جبکہ مارچ کی قیادت چئیرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند نے کی۔

مارچ کے شرکا کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج دھرنے کی صورت اختیارکر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان فی الفور ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، ایم ٹی آئی آرڈیننس حکومت کی غریب دُشمن پالیسیز کا ایک مظہر ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈی چوک میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ مارچ کے ہمراہ وفاقی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ڈی چوک میں بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے پوزیشنز سنبھال لی گئی ہیں۔