گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

کورونا کے وار جاری۔مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 71 افراد جان کی بازی ہار گئے  جبکہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 773 پر پہنچ گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 39 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں مزید دو ہزار463 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی یہے اور مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 178 ہو گئی ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ15 ہزار 679 ، پنجاب میں ایک لاکھ 38 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، اسلام آباد میں 37 ہزار 888، بلوچستان میں 18 ہزار 168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار773 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر10 ہزار 176 ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ اموات پنجاب اور اس کے بعد سندھ میں ہوئی ہیں ،71 افراد میں سے 39 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے جو کہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد ایسے تھے جو کہ کورونا وائرس کے باعث حالت خراب ہونے کی وجہ سے گھر پر ہی انتقال کر گئے ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے۔