پی ڈی ایم نے 21 جنوری کو کراچی میں’اسرائیل نامنظور ملین مارچ‘کرے گی۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم نے 21 جنوری کو کراچی میں’اسرائیل نامنظور ملین مارچ‘کرے گی۔فائل فوٹو

مولانا، مریم کل بہاولپور میں ریلی نکالیں گے

پی ڈی ایم قیادت کل 3جنوری کو بہاولپور میں ریلی نکالے گی، ریلی کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کرینگے جبکہ ریلی میں نون لیگ کی نائب صدرمریم نوازبھی شرکت کریں گی۔
شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی قیادت 12 بجے بہاولپور ٹول پلازہ ستلج پل پر پہنچیں گے، ٹول پلازہ سے ریلی کے شرکاء ایم پی اے ملک ظہیر کی رہائشگاہ پہنچیں گےجہاں پر مریم نواز کا مختصرخطاب متوقع ہے۔
ریلی مختلف مقامات سے ہوتے ہوئےاختتامی پوائنٹ چوک سرائیکی پہنچے گی جہاں مقررین خطاب کریں گے پی پی،نون لیگ اورجےیوآئی ف کے عہدیداروں، کارکنوں کیخلاف کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پرمقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو ریلی کواجازت نہیں دی، ریلی کی منسوخی کیلئے آرگنائزر کو وارننگ نوٹسز جاری کردیے ہیں ۔
دوسری جانب پی ڈی ایم ریلی کے لئے شہر میں آویزاں تشہری پینافلکس اتار لئے گئے، نون لیگی رہنما بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔