یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم اجلاس نے حکومتی ترجمانوں کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا، احسن اقبال

ن لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس نے حکومتی ترجمانوں کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹائم ٹیبل کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارت کی جانب سے فنڈنگ کے ثبوتوں کوچھپایا جا رہا ہے، حکمران دھاندلی کی پیداوار ہیں ،اسے گھر بھیج کر دم لیں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں، امریکی عوام کی طرح پاکستان کے عوام کو بھی جلد ان سے چھٹکارا مل جائے گا۔