یکساں نصاب تعلیم ایک بہت بڑا قدم ہے،فائل فوٹو
یکساں نصاب تعلیم ایک بہت بڑا قدم ہے،فائل فوٹو

پہلی سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے25جنوری سے کھولنے کا اعلان

حکومت نے جنوری میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے مرحلہ وارکھول دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پہلی سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے25جنوری سے کھول دیے جائیں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے جامعات کھول دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ11جنوری سے انتظامیہ اوراساتذہ اسکول آ سکیں گے، آن لائن تعلیم دی جا سکتی ہے، بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے۔