75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو
75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے مزید 14افراد جاں بحق، 1769 متاثر

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق جب کہ 1769 متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 718 ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 744 ہو گئی ہے۔
مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 817 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 84 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 1458 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 919 ہو گئی۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا ویکسین کی خریداری کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چار کمپنیوں سے بات چل رہی ہے اور سائنوفام سے بات چیت ختمی مراحل میں ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں کورانا سے بچاو کی ویکیسن پاکستان پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق تین لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز ویکسین کے لئے این سی او سی کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔