چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائے گی۔فائل فوٹو
چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائے گی۔فائل فوٹو

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف نیب ریفرنس دائر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔
سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔
نیب نے ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔
نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ نیب سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نیب سے متعلق میرا مؤقف اصولی ہے اور میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نیب معاملے سے پیچھے ہٹنے سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی متفقہ قرارداد اور میری تحریک استحقاق ابھی بھی موجود ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب سے متعلق جو معاملہ میں نے اٹھایا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔