پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ مزید 2417 نئے کیسز سامنے آ گئے ، قومی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅکی شرح 5.99 فیصد ہے جبکہ سب سے زیادہ شرح کراچی میں 15.97 سامنے آئی ہے ۔
کراچی کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی سب سے زیادہ شرح 13.62 فیصد پشاور اور 11.49 فیصد میر پور میں ریکارڈ ہوئی ہے ۔ لاہور میں 6.69 فیصد، راولپنڈی میں 4.04 فیصد، ملتان 4.25 فیصد، بہاولپور 5.26 فیصد ، حیدرآباد 8.01 فیصد، سوات 3.65 فیصد ، ایبٹ آباد 3.45 فیصد ، کوئٹہ 1.87 فیصد اوراسلام آباد میں 2.43 فیصد شرح سامنے آئی ہے ۔
صوبوں کی سطح پر کورونا وائرس کی سب سے زیادہ شرح 9.49 فیصد سندھ میں سامنے آئی ہے اس کے بعد آزاد کشمیر میں 7.36 فیصد، خیبر پختونخوا 5.55 فیصد، پنجاب ، 4.49 پوائنٹس ، اسلام آباد میں 2.43 فیصد، بلوچستان میںکورونا وائرس کی شرح 4.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہو گئی ہے اور فعال کیسز 34 ہزار 169 پر پہنچ گئے ہیں ۔ وائرس کے باعث 45 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 863 ہو گئی ہے ۔ دوہزار 72 افراد کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 306 ہو گئی ہے ۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 953 ہو گئی ہے جبکہ 4370 افراد وائرس کے باعث دنیا چھوڑ چکے ہیں تاہم ایک لاکھ 32 ہزار 769 صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد د س ہزار 814 ہے ۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دو لاکھ 31 ہزار 953 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ 10 ہزار 774 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ، اس وقت فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 424 ہے تاہم 3 ہزار 755 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
خیبر پختونخوا اب تک کورونا وائرس کے 62 ہزار 719 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 57 ہزار 537 صحت یاب ہونے کے بعد معمول کی زندگی میں واپس لو ٹ چکے ہیں تاہم1762 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ کے پی کے میں فعال کیسز کی تعداد 3450 رہ گئی ہے ۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر18 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 18 ہزار 21 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 189 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، بلوچستان میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 305 رہ گئی ہے ۔اسلام آباد میں مجموعی طور پر 39 ہزار 749 ، گلگت بلتستان میں 4882 اور آزاد کشمیر میں 8567 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔