وزیرستان میں زیتون کے درخت لگا کرہم انقلاب لے کر آئیں گے۔فائل فوٹو
وزیرستان میں زیتون کے درخت لگا کرہم انقلاب لے کر آئیں گے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا وزیرستان میں آج سے تھری اور4 جی سروس کھولنے کااعلان

وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان کے عوام کیلئے آج سے تھری اورفورجی سروس کھولنے کااعلان کردیا، وزیراعظم نے کہاکہ آج سے وزیرستان میں تھری جی اور فور جی کھل جائے گا،نوجوانوں کایہ جائز مطالبہ ہے اس سے تعلیم کو کبھی فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوعلاقے لوگ پیچھے رہ گئے انہیں اوپر لانامیری حکومت کافلسفہ ہے،الیکشن میں جولوگ وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرنے کیلیے نہیں آیا،ہم نے غریب طبقے کو اوپر لانے کیلیے پورا زور لگانا ہے ،ہم تعلیم کیساتھ اسکالرشپش دیں گے ،اسکول، کالج اورجامعات بنائیں گے ،انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کیلئے ٹیکنیکل کالج تعمیر کریں گے ،خوشی ہے وانا کے نوجوان بھی نمل یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں ۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے نوجوان ہیں ،نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے تووہ ملک کی خدمت کر سکیں گے،تعلیم کے بعد سب سے بڑاچیلنج روزگارکاہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے15 سال میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ تباہی وانا میں ہوئی ،کامیاب جوان پروگرام صرف شروعات ہے،ہماری کوشش ہے قبائلی علاقوں اوربلوچستان کیلیے پورازورلگائیں ۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ وزیرستان میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ ہوئی تھی ،پوری کوشش ہوگی وزیرستان کے نوجوانوں کو روزگارفراہم کریں ،وزیرستان نے انگریز سے آزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،وزیرستان میں زیادہ لوگ شہید ہوئے انگریز بھی زیادہ یہاں مرے ،کشمیرکی آزادی کیلئے لڑنے یہاں سے بھی لوگ گئے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ 1965 کی جنگ میں بھی یہاں سے بڑے لشکر گئے تھے ،وزیرستان کے لوگوں کے جذبے سے واقف ہوں ، وزیراعظم نے کہاکہ قبائلی علاقوں کاکے پی میں ضم ہونا بہت مشکل کام تھا،قبائلی علاقوں کے ضم ہونے پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وزیرستان کے لوگوں کے مطالبات جائز ہیں ،وزیرستان کے عوام کیلیے آج سے تھری اور فورجی سروس کھولنے کااعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آج سے وزیرستان میں تھری جی اور فور جی کھل جائے گا،نوجوانوں کایہ جائز مطالبہ ہے اس سے تعلیم کو کبھی فروغ ملے گا،تھری جی فورجی کیلیے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف سے بات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمارادشمن بھارت ہے جہاں انتہاپسند حکومت ہے،گجرات میں مسلمانوں کے قتل میں ملوث شخص بھارت کا وزیراعظم ہے،70 سال میں بھارت میں ایسی جماعت یا پاکستان مخالف شخص نہیں آیا،وزیرستان کے لوگ سمجھیں یہ آپ کی حکومت ہے ،وزیرستان کے لوگوں نے ووٹ جسے مرضی دیا اس سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہاکہ وزیرستان میں زیتون کے درخت لگا کرہم انقلاب لے کر آئیں گے،وزیرستان میں ڈیم بنائیں گے جس سے پانی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ،وزیرستان کے ہرخاندان کو اب ہیلتھ انشورنس ملے گی۔