اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو
اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو

حکومت نے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا اعلان کردیا

حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پرایک اور بوجھ ڈال دیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کر دیا ، حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے سے 200 ارب کا بوجھ صارفین پرپڑے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہرکا پریس کانفرس کرتے ہوئے کا کہناتھا کہ قواعدوضوابط کے مطابق توانائی معاہدے کیے،آئی پی پیزکیساتھ نئے معاہدوں سے 6 ہزار ارب روپے کابوجھ کم ہوگا،بجلی کی طلب میں گزشتہ چندسال میں کمی آئی ہے،بجلی چوری روکنے کےلیے صوبوں سے مذاکرات کریں گے،گردشی قرضوں میں کمی کیلیے حکومت نے بڑےاقدامات کیے۔

ان کا کہناتھا کہ بجلی چوری روکنے کیلیے صوبوں سے مذاکرات کریں گے، 450ارب روپے بقایاجات کی ادائیگی رواں سال کردی جائے گی، ساڑھے 3ہزار میگاواٹ کے پرانے پاورپلانٹس بندکردیں گے۔ پرانے پاورپلانٹس کابوجھ عوام بجلی کے بلوں میں اداکررہے تھے ، گردشی قرضوں میں کمی کیلئے حکومت نے بڑے اقدامات کیے ہیں ۔