اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر اداروں کی تضحیک ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، وزیر خارجہ
اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر اداروں کی تضحیک ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، وزیر خارجہ

چین سے 31 جنوری تک کورونا ویکسین پاکستان آجائے گی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ چین سے 31 جنوری تک کورونا ویکسین پاکستان آجائے گی۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے حصول کے لیے چین سے مفید بات ہوئی ہے،چین نے 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز دینے کا وعدہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق چین کورونا ویکسین کے5 لاکھ ڈوزز جذبہ خیر سگالی کے تحت دے رہا ہے، چین نے فروری میں کورونا ویکسین کی مزید 11 لاکھ ڈوزز دینے کا بھی کہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکامیابی سےکورونا کا مقابلہ کیا ہے،کورونا کے مریض بھی ہمت سے مقابلہ کررہےہیں اور نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھی وبا کے دوران بہترین کام کیا ہے۔