حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔فائل فوٹو
حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔فائل فوٹو

جسٹس(ر) عظمت سعید براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اعلان کیا ہے کہ براڈ شیٹ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے یہ اعلان سماجی رابطے کے ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے منگل کے دن براڈ شیٹ پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ اعلان کردہ کمیٹی 45 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ نے براڈ شیٹ پر انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرکہنا تھا کہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا کوئی ریٹائرڈ جج، ایف آئی اے کا سینیئر افسر، وزیراعظم کی جانب سے نامزد سینیئر وکیل اور اٹارنی جنرل آفس کا ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔