ویکسین کی اگلی کھیپ 22 جون کو پاکستان پہنچے گی۔فائل فوٹو
 ویکسین کی اگلی کھیپ 22 جون کو پاکستان پہنچے گی۔فائل فوٹو

پاکستانی کمپنی کی حکومت کو کورونا ویکسین 6 سے 7 ڈالر میں دینے کی پیشکش

مقامی کمپنی نے حکومت پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین 6 سے 7 ڈالر میں فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ویکسین درآمد کرنے کی اجازت حاصل کرنے والی سندھ میڈیکل اسٹورز کمپنی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا کی تین کروڑ سے زائد خوراکوں کا آرڈر دیا جائے تو ایک ہزار سے 1200 روپے فی خوراک دینے کو تیار ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نجی اسپتالوں اور اداروں کو 2000 روپے سے 25 سو روپے فی خوراک فراہم کریں گے۔
کمپنی نے ویکسین کی دستیابی کی تاریخ نہیں بتائی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اب تک ایک برطانوی اور ایک چینی کمپنی سے ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔