وزیراعظم منگولیا نے پارلیمنٹ کے سامنے حکومت مخالف احتجاج کے بعد پارلیمنٹ میں اپنا استعفیٰ پیش کیا
وزیراعظم منگولیا نے پارلیمنٹ کے سامنے حکومت مخالف احتجاج کے بعد پارلیمنٹ میں اپنا استعفیٰ پیش کیا

کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر منگولیا کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی

کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر منگولیا کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم منگولیا نے پارلیمنٹ کے سامنے حکومت مخالف احتجاج کے بعد پارلیمنٹ میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق منگولیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون اور اس کے نومولود بچے کو مناسب طبی سہولیات نہ ملنے پر گذشتہ روز عوام کی بڑی تعداد نے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا تھا جس پر نائب وزیراعظم اور وزیر صحت نے کل ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ منگولیا میں کورونا کیسز کی تعداد 1584 ہے اور اب تک اس وائرس سے صرف 2 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔