سعودی وزیر صحت نے عالمی ادارے کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کردیا۔فائل فوٹو
سعودی وزیر صحت نے عالمی ادارے کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کردیا۔فائل فوٹو

مدینہ منورہ کو دنیا کا ’صحت مند شہر‘ قرار دیدیا گیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے’مدینہ منورہ کو صحت مند شہر‘ کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کردیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے’صحت مند شہر‘کے لیے جتنےعالمی معیار مقررکیے تھے، مدینہ منورہ میں وہ سب مکمل کرلیے گئے ۔

 

مدینہ منورہ کی آبادی 20لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ مدینہ نے’صحت مند شہروں کا پروگرام‘متعارف کرایا تھا۔

مدینے عالمی معیار کا صحت مند شہر بنانے میں مجموعی طورپر22 سرکاری، چیریٹی اور رضاکار ایجنسیوں نے خدمات سرانجام دیں۔

شہرکے مربوط پروگرام میں تنظیم کے جائزے کے لیے الیکٹرانک پلیٹ فارم پر حکومتی ضروریات کو ریکارڈ کرنے کے لیے طیبہ یونیورسٹی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بھی عمل میں لائی گئی۔

ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی سفارش کی کہ یونیورسٹی صحت کے شہروں کے پروگراموں میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والی دیگر اداروں کو بھی تربیت فراہم کرے۔

اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔ جو فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔