وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی پیشی پر ممکنہ صورتحال پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی پیشی پر ممکنہ صورتحال پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

نشے میں دھمکیاں دینے کا الزام، نیب کی اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر سے وضاحت طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اختیارات کے غلط استعمال پر اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی۔
نیب کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب غلام رسول پرایک نجی کمپنی کے جنرل منیجر (جی ایم) کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد عمران سہیل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام رسول نے نشے کی حالت میں دھمکیاں دیں۔
نیب اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران سہیل نے غلام رسول سے 7 یوم میں تحریری جواب طلب کیا ہے۔