اپوزیشن نے فی الحال پکانے کیلیے کچھ اکٹھانہیں کیا۔فائل فوٹو
اپوزیشن نے فی الحال پکانے کیلیے کچھ اکٹھانہیں کیا۔فائل فوٹو

40 سال ہوگئے پنجاب میں امن وامان کی ایسی بدتر صورتحال نہیں دیکھی،پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے صوبے میں امن وامان کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 سال ہوگئے ایسی امن وامان کی بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر پرویز الہٰی نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ سکون سے بیٹھے ہیں جبکہ ڈاکو بسوں کی بسیں لوٹ کر آرام سے نکل جاتے ہیں۔ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے والوں کی کسی جگہ پر داد رسی نہیں کی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجہ بشارت صاحب پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کے معاملات کو سنجیدہ لیں۔ ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو پنجاب اسمبلی بلائیں۔ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کے معاملات کو ذرا سیریس لیں۔