2000 سے اب تک دنیا میں11 ہزار سے زائد قدرتی آفات اور تباہ کن واقعات پیش آئے، عالمی معیشت کواس صدی کے دوران2.56 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوچکا، تھنک ٹینک جرمن واچ
2000 سے اب تک دنیا میں11 ہزار سے زائد قدرتی آفات اور تباہ کن واقعات پیش آئے، عالمی معیشت کواس صدی کے دوران2.56 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوچکا، تھنک ٹینک جرمن واچ

عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث20 سال میں 5 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

دنیا بھر میں شدید نوعیت کے موسمی حالات سے متعلق قدرتی آفات کے باعث گزشتہ 20 سال کے دوران 5 لاکھ کے قریب انسان مارے گئے۔
ایک حالیہ رپورٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسانیت پر منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے جڑی قدرتی آفات، مثلاً طوفانوں، شدید گرمی اور سیلابوں سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایسی آفات کے باعث گزشتہ دو دہائیوں کے دوران تقریباﹰ 4 لاکھ 80 ہزار انسان ہلاک ہو چکے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سن 2000 سے اب تک دنیا میں 11 ہزار سے زائد قدرتی آفات اور تباہ کن واقعات پیش آئے ہیں، جن کی وجہ سےانتہائی نوعیت کے موسمیاتی حالات پیدا ہوئے ۔
تھنک ٹینک جرمن واچ کے جائزے کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں عالمی معیشت کواس صدی کے دوران اب تک 2.56 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔