مضبوط اورپرامن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔فائل فوٹو
مضبوط اورپرامن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔فائل فوٹو

سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے

سری نگرکی جامع مسجد کے مرکزی دروازے پر پاکستانی پرچم لگایا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیرکے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا۔

دوسری جانب حریت رہنما جاوید احمد میر کو میٹنگ کے دوران ان کے آفس سے گرفتار کر لیا گیا۔ غاصب فوج نے حریت رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کے دوران چادر چاردیواری کو بھی پامال کیا جس پر کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا۔