تقریب رسم حنا 7 بج کر30 منٹ پرہوگی۔فائل فوٹو
تقریب رسم حنا 7 بج کر30 منٹ پرہوگی۔فائل فوٹو

بختاور بھٹو نے مہندی سے ہاتھ سجا لیے

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوکی شادی کی تیاریاں جاری ہیں ان کی مہندی کی سادہ تقریب آج 27 جنوری کو ہوگی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی تقریب رسم حنا 7 بج کر30 منٹ پرہوگی۔

رسم حنا کی تقریب میں بختاور بھٹو کی سہیلیاں، بھٹو اور زرداری خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری کو ہوا تھا۔ شادی کی تقریبات کا آغاز بلاول ہاؤس کراچی میں محفل میلاد منعقد کرکے کیا گیا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی محمود چوہدری کے ساتھ طے ہے۔ ان کی مہندی کی سادہ تقریب آج 27 جنوری کو ہوگی۔