یاسر شاہ نے میچ میں7 وکٹیں حاصل کیں۔فائل فوٹو
یاسر شاہ نے میچ میں7 وکٹیں حاصل کیں۔فائل فوٹو

کراچی ٹیسٹ:جنوبی افریقا نے 4 وکٹ کے نقصان پر187 رنز بنا لیے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر187 رنز بنا لیے، یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پاکستان نے فواد عالم کی شاندار سنچری اور ٹیل اینڈرزکی اچھی بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر 158 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغازایڈن مارکرم اور ڈین ایلگرنے کیا لیکن 48 کے مجموعی اسکور پر ڈین ایلگر یاسر شاہ کی گیند پر29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی رسی وین ڈر ڈوسن ہیں جو یاسر شاہ کا دوسرا شکار بنے انہوں نے64رنز بنائے۔

ایلگرکے آؤٹ ہونے کے بعد رسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پرآئے اور مارکرم کے ساتھ مل کر پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ڈٹ گئے, مہمان ٹیم نے4 وکٹ کے نقصان پر187 رنز بنا لیے۔

جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگزکی سبقت ختم کرنے کے بعد29 رنزکی برتری حاصل ہو گئی ہے اوراس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

قبل ازیں کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

گرین کیپس نے اپنے گزشتہ روزکے مجموعے میں مزید 70 رنز کا اضافہ کیا اور 378 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔

حسن علی 21 اور نعمان علی 24  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 37 گیندوں پرایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔