اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف5وکٹیں حاصل کیں۔فائل فوٹو
اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف5وکٹیں حاصل کیں۔فائل فوٹو

اسپنر نعمان علی کی شاندار کارکردگی۔ پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں 5وکٹیں

34 سالہ اسپنر نعمان علی جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ کارکردگی دکھا کر ہیرو بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق 34 سال کی عمر میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے بارہویں کھلاڑی اور چوتھے اسپنر ہونے کا اعزازاپنے نام کیا اور قومی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھنے میں بھی کلیدی کردارادا کیا۔

نعمان علی نے پروٹیز کو اپنے اسپن کے جال میں پھنساتے ہوئے ڈیبیو میچ میں ہی پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے چوتھے اسپنر بن گئے، ان سے قبل شاہد خان آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کو اپنے مرحوم نانا کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلیے ہی ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور آج میرا اور میرے اہل خانہ کا یہ خواب حقیقت کا بدل گیا ہے۔ میرے گھر والوں نے ہمیشہ میری بھرپور سپورٹ کی اور میری کامیابی کی وجہ بھی یہی ہے۔

ن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرتے وقت مجھے اپنے نانا بہت یاد آئے جو ہمیشہ سے ہی مجھے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔