سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو
سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج سے متوقع امیدوار سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹرزاور چاروں صوبائی سیکرٹریٹس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ ضرور منسلک کریں۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کیلیے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوالیں اوراکاؤنٹ کا نمبر کاغذات نامزدگی میں درج کریں، سینیٹ انتخابات کے اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے ہے اس لیے الیکشن کیلیے کھلوائے گئے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے سے زائد رقم نہ رکھی جائے۔