احساس گورننس فریم ورک کے تحت پہلے ہی 820165 ملازمین کو مستحقین کی فہرست سے خارج کیا جاچکا ہے
احساس گورننس فریم ورک کے تحت پہلے ہی 820165 ملازمین کو مستحقین کی فہرست سے خارج کیا جاچکا ہے

انکم سپورٹ پرگروام سے رقم لینے والے مزید 29 ہزارسرکاری ملازمین کا انکشاف

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے والے مزید 29 ہزار سرکاری ملازمین سامنے آگئے۔
احساس انتظامیہ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے والے مزید 29961 سرکاری ملازمین کی نشاندہی کرتے ہوئے مستحقین کی فہرست سے نکال دیا۔ احساس گورننس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی ڈیٹاکو درست کیا جارہا ہے جس کے تحت غیر مستحق و رقم لینے والے سرکاری ملازمین کو پروگرام سے خارج کیا جارہا ہے۔
احساس انتظامیہ کے مطابق 15326 پنشنرز ،273 سرکاری ملازمین،9991 زیادہ آمدن والے افراد اور خودمختار اداروں کے 4371 ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقوم وصول کررہے تھے جن کی نشاندہی کرکے اب ان تمام ملازمین کو پروگرام سے خارج کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس انتظامیہ احساس گورننس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی ڈیٹاکو درست کیا جارہا ہے۔اسی فریم ورک کے تحت پہلے 8 لاکھ 20 ہزار 165 سرکاری ملازمین کو مستحقین کی فہرست سے خارج کیا جاچکا ہے اور اب احساس انتظامیہ نے بی آئی ایس پی سے رقم لینے والے مزید29961 ملازمین کو مستحقین کی فہرست سے نکال دیا ہے۔