اسلام آباد جائیں لیکن مہنگائی مارچ کے نام سے، دھرنا بھی رمضان سے پہلے ختم کردیا جائے، سربراہ پی ڈی ایم
اسلام آباد جائیں لیکن مہنگائی مارچ کے نام سے، دھرنا بھی رمضان سے پہلے ختم کردیا جائے، سربراہ پی ڈی ایم

پی ڈی ایم: فضل الرحمٰن کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ نہ کرنے کی تجویز

اسلام آباد: پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے تمام شرکا 15 مارچ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں۔
تجویز پیش کی گئی کہ 15 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل کردیا جائے۔ سربراہی اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش ہوئی کہ دھرنا رمضان المبارک سے ایک دن قبل ختم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے تعاوَن کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا جائے۔
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت تاحال جاری ہے جس میں پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔