عمران خان کی حکومت نہ ڈرتی ہے نہ دبتی ہے، سابق وفاقی وزیر اطلاعات
ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک بھی موجود نہیں، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

کشمیریوں سے یکجہتی کے روز بھی مریم بغض عمران میں مبتلا ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہد کے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہد کے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا ہیں، یہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں، انہیں نا تو کشمیر کاز سے دلچسپی اور نہ ہی ملکی مفاد عزیز ہے، قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا ان کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔