ایونٹ کے تمام میچز رات 10بجے سے کھیلے جائیں گے اور ہر روز 2میچ ہوں گے
ایونٹ کے تمام میچز رات 10بجے سے کھیلے جائیں گے اور ہر روز 2میچ ہوں گے

ہمارا کراچی نمائشی فٹبال میچ شاہ فیصل کلب اور واٹر بورڈ کے درمیان 14 فروری کو ہوگا

کراچی: شاہ فیصل فٹبال کلب کے زیر اہتمام اور سندھ گڈز ٹرالر اونر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہمارا کراچی نمائشی فٹبال میچ 14 فروری بروز اتوار شام 5بجے ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر 4شاہ فیصل فٹبال کلب (ناظم آباد) اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
سندھ گڈز ٹرالر اونر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اعظم بٹ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدارت سابق سیکریٹری DFAسینٹرل سلیم پٹنی کریں گے۔
دیگر مہمانوں میں امین بلوچ، سیکریٹری اطلاعات SGTTA عرفان میمن، معین الدین ، اسپورٹس سیکریٹری KW&SBندیم کرمانی اسپورٹس آفیسر KW&SBمحمد عاطف خان سابق سینئر نائب صدر DFAسینٹرل ، محمد شبیر سابق کوآرڈینیٹر DFAسینٹرل سید اورنگزیب شاہ اور حاجی اسماعیل اور دیگر مہمان بھی شریک ہوں گے۔