بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو متنازع بنا دیا۔ شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو متنازع بنا دیا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ میں ہوسکتی ہے، ووٹ خریدنے اور بیچنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیا پاکستان میں تو قومی اور صوبائی الیکشن بھی چوری ہوتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے وکلا نے کہا حفیظ شیخ کے کاغذات چیلنج کرتے ہیں، وہ میری سابقہ کابینہ کا حصہ ہیں، حفیظ شیخ کے خلاف اعتراضات داخل نہیں کرنا چاہتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، حکومت میرے خلاف پورا زور لگا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ہمارے 14 ووٹ زیادہ تھے لیکن ہم ہارگئے، حکومت کو اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مخالف امیدوارکے پاس دستاویزات نہیں تھیں لیکن انہیں وقت دیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوارکے وکیل نے ریٹرننگ افسر سے اعتراضات پر دلائل کیلیے وقت مانگ لیا جب کہ یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے التوا کی مخالفت کر دی۔وکیل یوسف رضا گیلانی نے موقف اختیارکیا کہ یوسف رضا گیلانی اپنی سزا پوری کر چکے لہٰذا اب وہ  الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی 2017 میں ختم ہو چکی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے درخواست گزارکو دلائل کے لیے 3 بجے تک کا وقت دے دیا۔