پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی، مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نائب صدر مسلم لیگ ن
پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی، مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نائب صدر مسلم لیگ ن

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ملاقات جاتی امرا میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امراء پہنچے جہاں ان استقبال مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے استقبال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی وفد، مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی قیادت کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے، جب کہ (ن) لیگی قیادت میں احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق شریک تھے۔