بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کرنے والے وکیل کو گرفتارکرلیا،ملزم ایوب ملک آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب ملک موہانا آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکاہے، ملزم کو وکیل کے یونیفارم میں گرفتارکیا گیا اورعزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی۔

گرفتار وکیل ایوب متعددمہران کاریں چوری کرچکاہے، ملزم اپنے جرائم سے وکالت کے پیشے کوبدنام کررہاتھا، ملزم نے گرفتاری کے بعد جیل سے ایل ایل بی میں داخلہ لیاتھا اوردوران قید ہی ملزم نے ایل ایل بی پاس کیا۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزم وکالت پریکٹس کےدوران خرچہ چلانےکیلیےوارداتیں کرتاتھا اور وکیل کے یونیفارم کی وجہ سےنہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا نہ ہی پولیس چیک کرتی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم مسروقہ کاربلوچستان میں حاجی نامی خریدارکوفروخت کرتا تھا۔