ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار، نیپیئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا
ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار، نیپیئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا

بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا شخص گرفتار

کراچی:نیپئر پولیس نے اسکول کی طالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے والے ملزم فرقان ولد اکرام کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سرکای مدعیت میں نیپیئر تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز اسکول جانے والی بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم فرقان ولد اکرم کے خلاف53/2020 بمجرم دفعہ ت پ 354 درج کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیپئر پولیس نے یہ کارروائی سوشل میڈیا پر CCTV ویڈیو فوٹیج وائرل ہونے پر کی۔