زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

غیرت کے نام پر4 بھائیوں نے بہن اور رشتےدار کو قتل کردیا

منگھوپیر میں غیرت کے نام پر4 بھائیوں نے اپنی شادی شدہ بہن اور رشتے دار کو تیز دھارآلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون در بی بی اور رشتے دار مختارکے قتل میں ملوث چاروں ملزمان کی بیویاں پولیس کی حراست میں ہیں جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ رات گئے مقتول مختار اپنی رشتے دار خاتون در بی بی کے گھراس سے ملنے آیا جس کے بارے میں در بی بی کے بھائیوں کو پتا لگا تو وہ پہنچ گئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول مختار نے ملزمان کے ساتھ ہاتھا پائی کرکے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے اسے پکڑکرتیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا اوراس کے بعد چاروں ملزمان نے اپنی بہن در بی بی کو بھی تیز دھارآلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق در بی بی شادی شدہ تھی اوراس کے شوہر روزگارکے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ چاروں قاتل بھائیوں کی تلاش جاری ہے۔