تمام افراد کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔فائل فوٹو
تمام افراد کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔فائل فوٹو

سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گرگئی۔ 1 شخص جاں بحق

سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور9 مزدورزخمی ہو گئے، علاقے کو پولیس نے گھیر لیا،ہیوی مشینری کو طلب کرلیا گیا۔

شہر قائد کے صنعتی علاقے سائٹ چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھت گرنے سےایک شخص جاں بحق اور9 مزدورزخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکو آپریشن شروع کردیا گیا اورعلاقے کو پولیس نے گھیر لیاہیوی مشینری کو طلب کرلیا گیاجبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرشاہ پاکستان کیبل کے پاس کمپنی کی چھت گرگئی ،چھیپا کے ریسکیو رضاکاروں نے 1  جاں بحق اور9 مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے ۔

امدادی اداروں کے مطابق چھت گرنے سے 9 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ۔ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ،ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔