نوازشریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلیے جلد مقرر کرنےکیلیے درخواست دائر

نیب کی اپیلیں 6 اپریل کیلیے مقرر۔سماعت ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامراورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ۔

               
March 31, 2021 · اہم خبریں, قومی
جائیداد کی نیلامی کے دوران 6 دعویدار سائل سامنے آگئے۔فائل فوٹو

جائیداد کی نیلامی کے دوران 6 دعویدار سائل سامنے آگئے۔فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے متفرق درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکردی گئی ، درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ نوازشریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلیے جلد مقررکی جائیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی اپیل نمبر2 اورنیب کی اپیل نمبر3 سماعت کیلیے مقررکرنے کی استدعاکی گئی ہے، رجسٹرارآفس نے نیب کی اپیلیں 6 اپریل کیلیے مقررکردیں ،سماعت ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامراورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ۔