پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں صرف 149رنز ہی بنا سکی.فائل فوٹو
پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں صرف 149رنز ہی بنا سکی.فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 11رنزسے فتح حاصل کرلی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے دلچسپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے 11رنزسے فتح حاصل کرلی ۔زمبابوے کی شاندار باولنگ کے باعث پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 149رنز ہی بنا سکی لیکن زمبابوے کی ٹیم مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور مقررہ 20اوورز میں 138 رنزہی بنا سکی ۔

پاکستان اور زمبابوے ے دورمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا اور پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں صرف 149رنز ہی بنا سکی جس میں سب سے بہترین کاوش کیپر محمد رضوان کی رہی اورانہوں نے 82رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ،انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے میدان میں اترکرکھیل کا آغاز کیا لیکن بابراعظم صرف دو سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور8 کے مجموعے پر موزاربانی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور13 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ 5 اور ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز 15 رنزبنانے میں کامیاب ہو سکے۔ان کے علاوہ حیدر علی پانچ ،فہیم اشرف ایک اور محمد نواز 9 سکور بناکر پولین لوٹ گئے۔زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے اور ویسلے مدھویرے نے دو ،دو جبکہ مذربانی اور رچرڈ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

زمبابوے کے بلے باز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر پائے ۔ تینشے 29،ویسلے مدھویرے 14،مرومانی صفر،کریگ ایرون 34،سین ویلیمز نو اورریگز چیکبوا تین رنز بنا سکے ۔زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگ وے 30اور ویلنگٹن دو اسکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔پاکستان کی طرف سے عثمان قادر نے تین ،محمد حسنین نے دو جبکہ حارث روف اور محمد حفیظ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔