بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پچ پر کھڑا نہ ہو سکا ۔فائل فوٹو
بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پچ پر کھڑا نہ ہو سکا ۔فائل فوٹو

زمبابوے نے پاکستان کیخلاف تاریخ رقم کر دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میںزمبابوے نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان کو 19رنز سے شکست دے کر سیریزایک ،ایک سے برابرکرلی ۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 118رنز بنائے لیکن جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور محض99 اسکور بنا کرآوٹ آل آوٹ ہوگئی ،بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پچ پر کھڑا نہ ہو سکا ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر زمبابوے نے 9وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورزمیں 118رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے تناشانے اور برینڈین ٹیلر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن برینڈن صرف پانچ رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے جبکہ اوپننگ پر آنے والے تناشے 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کے علاوہ رجیس نے 18 ، ویسلے نے 16 اور تاریسائی نے 13 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اوردانش عزیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، ارشداقبال ، حارث رئوف اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کاآغاز محمد رضوان اور بابراعظم نے کیا ، وکٹ کیپر بیٹسمین اس مرتبہ گزشتہ میچ کی طرح کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 13 رنزبنا کر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد فخر زمان میدان میں آئے لیکن صرف دو رنزہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ محمد حفیظ پانچ رنز بنا کر کیچ آ و ٹ ہو گئے۔

بابراعظم 41سکور بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ آصف علی ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔دانش عزیز 21 اسکور بنا کر رن آوٹ ہوئے۔قومی ٹیم مقررہ 20ویں اوور میں 99کے مجموعی سکورپر آل آوٹ ہو گئی ۔زمبابوے کی جانب سے  لیوک جونگوے نے چار،ریان برل نے دو جبکہ مذربانی اور رچرڈ گاروا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔