عمران خان 21 روپے یونٹ تک بجلی مہنگی کر کے اپنی کارکردگی کے گُن گا رہے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
عمران خان 21 روپے یونٹ تک بجلی مہنگی کر کے اپنی کارکردگی کے گُن گا رہے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

معیشت آئی ایم ایف کے حکم پر چلاکر ملکی وقار ملیامیٹ کردیا گیا، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی تو حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔
ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر پاکستانی معیشت کو چلا کر ملکی وقار ملیامیٹ کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد رقم نکالنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، عوام مہنگے بلوں کے ذریعے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 21 روپے یونٹ تک بجلی مہنگی کر کے اپنی کارکردگی کے گُن گا رہے ہیں۔