شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند، اکا دکا اسٹالز لگاکر کہیں کہیں  کاروبار جاری ہے، ٹریفک کم، ضروری اشیا کی دکانیں کھلی ہیں
جمعہ اور اتوار کے روز کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔فائل فوٹو

لاہور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے۔
شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند ہیں، ہال روڈ پر اکا دکا اسٹالز لگاکر کاروبار جاری ہے۔
مارکیٹیں بند ہونے سے سڑکوں پر معمول سے کم ٹریفک ہے جبکہ شہر میں روزمرہ اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں۔
عیدمنانے کیلئے پردیسیوں کے جانے کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاون نافذ ہے۔
لاہور میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 33 فیصد رہی۔
آج سے صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے کھلے رہنے کی چھوٹ بھی ختم کر دی گئی، تاہم ہفتے اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہے ۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالفطرکی طویل تعطیلات کا مقصد کورونا کاپھیلاؤ روکنا ہے۔
لاہور ڈویژن میں 8 تا 16 مئی تمام سیاحتی اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔
کشمیر، گلگت بلتستان کے افراد کو عید کیلئے واپسی پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔